”بچوں کی تعلیم کے لیے یہ کام جو شہبازشریف نے کیا ہے ، کوئی اور نہ کرسکا“ معروف برطانوی ماہرین تعلیم نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرپاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا

”بچوں کی تعلیم کے لیے یہ کام جو شہبازشریف نے کیا ہے ، کوئی اور نہ کرسکا“ ...
”بچوں کی تعلیم کے لیے یہ کام جو شہبازشریف نے کیا ہے ، کوئی اور نہ کرسکا“ معروف برطانوی ماہرین تعلیم نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرپاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا

  

لاہور، لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ماہرتعلیم مائیکل باربر نے کہاہے کہ پنجاب کے سماجی شعبے میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں جنکی طرف توجہ دلانے کی ضرورت ہے ،پنجاب میں نہ صرف پرائمری سکولوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے بلکہ بچوں کے داخلہ کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ،اگر بھارت کی بات کی جائے تو وہاں پر مختلف صوبوں میں بچوں کے داخلوں میں تو اضافہ پایا گیا ہے لیکن تعلیم کا معیار بد تر ہوتا جا رہا ہے،اس کے برعکس پنجاب میں ان دونوں شعبوں میں میعار کو فوقیت دی گئی ہے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اس وقت 55ہزار سرکاری سکول ہیں جبکہ 40ہزار پرائیویٹ سکول ہیں جو نہایت کم فیس کے ساتھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہے ہیں جو کہ حکومت پنجاب اور شہباز شریف کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس کی نظیر دنیا میں کم ہی ملے گیپنجاب حکومت کی جانب سے بچوں کی صحت اور ویکسینیشن پر جس محنت اور سرشاری سے کام جاری ہے اس کی مثال نہیں ملتی،اس کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں ہسپتالوں کے میعار پر بھی بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے اور کارکردگی میں نکھار پایا گیا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ پنجاب حکومت نے جس بہترین انداز میں پنجاب کے مختلف شعبہ جات میں ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا وہ اپنی مثال آپ ہے،پنجاب حکومت کی کارکردگی کی صورت میں شہبازشریف کی لیڈر شپ اور ویژن باقی لوگوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے آپ بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت کی بدولت اپنی ٹیم کے ساتھ نا مساعد حالات میں بھی عوام کوبہترین نتائج فراہم کئے۔تعلیم اور صحت کے شعبہ میں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی قابل تحسین ہے۔ویڈیو دیکھئے 

مزید : لاہور