”اہم شخصیت بھی عمرہ کیلئے سعودی عرب میں ہی ہے“ نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کے بجائے سعودی کیوں گئے؟ معروف صحافی نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”اہم شخصیت بھی عمرہ کیلئے سعودی عرب میں ہی ہے“ نواز شریف لندن سے پاکستان آنے ...
”اہم شخصیت بھی عمرہ کیلئے سعودی عرب میں ہی ہے“ نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کے بجائے سعودی کیوں گئے؟ معروف صحافی نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے پاکستان آنے کے بجائے اچانک سعودی عرب روانہ ہو گئے جس پر کئی چہ مگوئیاں جاری ہیں اور اب معروف صحافی و پروگرام اینکر اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مقتدر حلقوں سے تعلق رکھنے والی ایک اہم اور معتبر شخصیت بھی اس وقت عمرے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے اور دونوں کی ملاقات خارج از امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنچری بنانے پر ایسی شخصیات کا فون آ گیا کہ گھبرا کر موبائل بند کر دیا“ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اجمل جامی نے کہا کہ ” دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان نے سیہون شریف میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھی یہ کہا کہ انہیں کسی بھی قسم کا این آر او قبول نہیں ہو گا۔
این آر او سے مراد یہ تھا کہ کوئی بھی ایسی ڈیل یا پیکیج جو سابق وزیراعظم کو ملنا چاہئے یا جس کے حصول کی وہ کوشش کر رہے ہیں، وہ انہیں قبول نہیں ہوگا۔ اس سے ایک بات تو طے ہوئی کہ عمران خان کو کوئی گمان یا شک گزرا ہے یا کوئی خبر ان تک پہنچی ہے کہ سابق وزیراعظم یا ان کی جماعت کسی این آر او کی تلاش میں ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ جب سے پانامہ کا فیصلہ آیا ہے تب سے اس بارے میں سنتے آ رہے ہیں، مگر عمران خان کا ایسے موقع پر کہنا قابل غور ہے۔
اگر اس معاملے کو تھوڑا سا آگے لے کر چلیں اور تجزیہ کریں تو ملکی حالات انتہائی دلچسپ نظر آرہے ہیں بلکہ یہ دلچسپی محض دلچسپی کی حد تک نہیں بلکہ تشویشناک بھی ہوتی جا رہی ہے۔ کیونکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے پاکستان آنا تھا مگر وہ سعودی عرب چلے گئے جہاں وہ عمرہ کریں گے اور اس میں دو چار روز انہیں لگ ہی جائیں گے۔
میری ذاتی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مقتدر حلقوں سے تعلق رکھنے والی ایک انتہائی اہم اور معتبر شخصیت پہلے سے ہی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے تاہم یہ کوئی بزنس مین نہیں ہیں۔ لہٰذا یہ کہنا کہ ان کی نواز شریف سے ملاقات ہو سکتی ہے، خارج از امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اچھا مجھے یہ بتاﺅ کہ تمہارا۔۔۔؟“ شاداب خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، لاہور کی لڑکی سے ہونے والی ’شرمناک‘ گفتگو منظرعام پر آتے ہی ہنگامہ برپا ہو گیا، تفصیلات جان کر آپ کے گال بھی شرم کے مارے لال ہو جائیں گے
اگرچہ نواز شریف کا بیان یہی تھا کہ کسی قسم کی ملاقات یا سیاسی سرگرمی نہیں ہو گی لیکن سیاست میں عموماً ایسا ہی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ اچانک ان کا لندن سے سعودی عرب جانا وہ بھی اس وقت جب مقتدر حلقوں کی اہم شخصیت بھی وہیں پر موجود ہے، تو یہ کسی گمان سے خالی صورت نہیں ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

لاہور -