منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کو بند کرنے کا حکم، مزید لوڈ شیڈنگ کا خدشہ شدت اختیار کر گیا

منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کو بند کرنے کا حکم، مزید لوڈ شیڈنگ کا خدشہ شدت اختیار ...
منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کو بند کرنے کا حکم، مزید لوڈ شیڈنگ کا خدشہ شدت اختیار کر گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کا بند کرنے کا حکم دے دیا گیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں مزیدلوڈشیڈنگ کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے، پاور ہاﺅس کو ارسا کی جانب سے پانی کی فراہمی نہ کرنے پر بند کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کے پارٹی ٹیک اوور کرنے سے متعلق بیان پر قائم ہوں،ریاض پیرزادہ

نجی ٹی وی’’اب تک  نیوز‘‘کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے منگلہ ڈیم کے پاور ہاﺅس کو پانی کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث منگلا ڈیم کے پاور ہاوس نے کام بند کردیا۔پاکستان کی تاریخ میں دوسری بارمنگلاڈیم کے پاورہاوس کوبندکرناپڑا جس کی وجہ سے ملک میں مزید لوڈشیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیاہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ارسا کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ منگلا ڈیم سے مزید پانی نہ دیاجائے۔

مزید : قومی