”لیگ ن کے رہنما سینیٹرآصف کرمانی نے ایک تقریب میں کہا کہ پاکستان کو دو چیزوں نے تباہ کیا، ایک ضیاالحق اور دوسرا۔۔۔ “ اس پر حاضرین نے کیا نعرہ لگایا ؟ دیکھئے

”لیگ ن کے رہنما سینیٹرآصف کرمانی نے ایک تقریب میں کہا کہ پاکستان کو دو چیزوں ...

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمہوریت میں ہرکسی کو ایک حد تک  اپنی آراءکے اظہار کی آزادی حاصل ہوتی ہے اور اس وجہ سے بعض اوقات سیاسی شخصیت کو بھی ہزیمت کا سامنا کرناپڑجاتاہے اورایسا ہی کچھ لیگی رہنماءآصف کرمانی کے ساتھ ہواجب وہ ایک تقریب میں خطاب کررہے تھے ۔

سینیٹرآصف کرمانی کا کہناتھاکہ ”قائداعظم کے لبرل اور پراگریسو پاکستان کا دوچیزوں نے بیڑہ غرق کیا، ایک ضیاءالحق نے ، اگر کسی کو برا لگے تو معاف کردینا “ جس پر حاضرین نے تالیاں بجادیں لیکن ساتھ ہی جیسے ہی کہاکہ ”اور“تو ایک خاتون کی آواز آئی ”ن لیگ ۔ ۔۔“ پھر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

آصف کرمانی نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے کہاکہ ” چلوآپ کہتی ہیں تو مان لیتے ہیں، یہ جمہوریت ہے “۔ویڈیو دیکھئے

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...