چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم،فیصل مسجد کو پنک رنگ سے مزین کر دیا گیا

چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم،فیصل مسجد کو پنک رنگ سے مزین کر دیا گیا
چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم،فیصل مسجد کو پنک رنگ سے مزین کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کی مہم کے حوالے سے پاکستان میں کام کرنے والے ادارے پنک ربن کے زیراہتمام فیصل مسجد کو پنک رنگ سے رنگ دیا گیا،اس سے قبل بھی پاکستان کی کئی معروف عمارتوں کو اس طرح پنک رنگ سے مزین کیا گیا ہے،جن میں پارلیمنٹ ہاﺅس اور مزار قائد بھی شامل رہے ہیں۔
پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم چلانے والے ادارے کے مطابق پاکستان میں ہرسال چھاتی کے کینسرسے40ہزار خواتین کا انتقال ہوجاتاہے،جبکہ پاکستان میں یہ بیماری ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔بیماری کی بروقت تشخیص سے اس کے علاج کے 90فی صد تک امکان بڑھ جاتے ہیں،لیکن پاکستان میں اس بیماری کی تشخیص کے لئے بنیادی سہولیات کافقدان ہے.

مزید :

اسلام آباد -