پاکستانی باﺅلرز نے5میچوں کی سیریزمیں ایک بھی نو بال نہیں کرائی

پاکستانی باﺅلرز نے5میچوں کی سیریزمیں ایک بھی نو بال نہیں کرائی
پاکستانی باﺅلرز نے5میچوں کی سیریزمیں ایک بھی نو بال نہیں کرائی

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے، بلے بازوں نے بیٹنگ کے جوہر دکھائے تو فیلڈرز بھی بجلی کی تیزی سے میدان میں ہر گیند پر جھپٹتے رہے مگر اس ساری صورت حال میں شاہینوں کی باﺅلنگ بھی لاجواب رہی ، اظہر محمود کی کوچنگ میں باﺅلرز نے مکمل لائن اور لنتھ کے ساتھ باﺅلنگ کرائی اور پانچ میچوں کی سیریز میں ایک بھی نو بال نہیں کرائی۔

کبڈی کھیلا کرتا تھا ،بھائی نے کرکٹ کی طرف رکھا : حسن علی

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روز ہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ اس وقت شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے ، اس سیریز کے دوران حسن علی، رومان رئیس، شاداب خان اور عثمان شنواری کی تباہ کن باﺅلنگ نے ہر میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا ، اس وقت شاہینوں کا باﺅلرز کا شمار دنیا کے بہترین باﺅلرز میں ہو رہا ہے۔ اظہر محمود کے ماہرانہ مشورے اور سرفراز احمد کی جانب سے دئیے گئے حوصلے اور ہمت کی بدولت تمام باﺅلرز قوم کی امیدوں پر پورا اترے۔ باﺅلنگ کے دوران نو بال ہونا ایک معمول کی بات ہے ، پاکستانی باﺅلرز اس حوالے سے خاصے دیالو واقع ہوئے ہیں مگر رواں سیریز کے دوران شاہینوں نے انتہائی نپے تلے انداز میں باﺅلنگ کرائی اور پانچ میچوں کے دوران ایک بھی نو بال شاہنیوں کی جانب سے نہیں کرائی گئی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...