برطانیہ کی معروف چیوننگ سکالرشپ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 نومبر مقرر

برطانیہ کی معروف چیوننگ سکالرشپ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری ...
برطانیہ کی معروف چیوننگ سکالرشپ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 نومبر مقرر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کی معروف چیوننگ سکالر شپ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانی سکالرز نے اس سکالر شپ کیلئے درخواستیں جمع کرانے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنچری بنانے پر ایسی شخصیات کا فون آ گیا کہ گھبرا کر موبائل بند کر دیا“ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

چیوننگ سکالر شپ برطانوی حکومت کا پریمیئر سکالرشپ پروگرام ہے جس کے تحت سکالرز کو ایک سال تک برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی سے کسی بھی مضمون پر ایک سال کیلئے تعلیم اور ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کا موقع دیا جاتا جبکہ اس کے تحت تعلیم کے تمام اخراجات برطانوی حکومت برداشت کرتی ہے۔ پاکستان بھر سے سکالرز 2018-19 کے سکالرشپ پروگرام کیلئے 7 نومبر 2017ءتک اپنی درخواستیں www.chevening.org/apply پر جمع کرا سکتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانیوں کیلئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ”چیوننگ سکالرشپ پروگرام سکالرز کو تعلیم کے حصول سے کچھ زیادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دنیا بھر سے برطانیہ آنے والے سکالرز کیساتھ تعلقات بنانے اور برطانیہ کی جانب سے فراہم کردہ بہترین مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اچھا مجھے یہ بتاﺅ کہ تمہارا۔۔۔؟“ شاداب خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، لاہور کی لڑکی سے ہونے والی ’شرمناک‘ گفتگو منظرعام پر آتے ہی ہنگامہ برپا ہو گیا، تفصیلات جان کر آپ کے گال بھی شرم کے مارے لال ہو جائیں گے

قانون، میڈیا، بیورو کریسی، کاروبار اور ٹیکنالوجی سے متعلقہ بہت سے افراد سکالرشپ کے حصول کے بعد برطانیہ سے واپس آ کر اعتراف کرتے ہیں کہ کس طرح اس سکالر شپ نے ان کے کیرئیر کو مزید نکھارنے میں مدد کی اور اپنی فیلڈ میں ایک لیڈر بننے کا موقع فراہم کیا۔“

مزید : تعلیم و صحت