قیلولہ کرنے سے پہلے اگر یہ چیز استعمال کرلی جائے تو تیس منٹ کی بجائے پندرہ منٹ میں انسان چست وتوانا ہوسکتا ہے

قیلولہ کرنے سے پہلے اگر یہ چیز استعمال کرلی جائے تو تیس منٹ کی بجائے پندرہ ...
قیلولہ کرنے سے پہلے اگر یہ چیز استعمال کرلی جائے تو تیس منٹ کی بجائے پندرہ منٹ میں انسان چست وتوانا ہوسکتا ہے

  

لاہور (طبی رپورٹر)صبح سویرے کاموں کا آغاز کرنے والوں کو دوپہر کے بعد آدھے گھنٹہ کا قیلولہ کرنے کی عادت نہ ہوتو ان کا متواتر کسی مشین کی طرح کام کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔یہ سائنٹفک تھیوری ہے کہ دوپہر کے بعد قیلولہ کرکے دوبارہ جسم و جان کو چست کیا جاسکتا اور تھکاوٹ ختم کی جاسکتی ہے تاہم جدید تحقیات کرنیو الوں کا کہنا ہے کہ قیلولہ کرنے والوں کو اگر اس مختصر نیند سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے تو انہیں قیلولہ کرنے سے پہلے کافی پینی چاہئے کیونکہ کافی پینے کے بعد کیفین جسم میں داخل ہوتی ہے تو جو قیلولہ تیس منٹ بعد پورا ہوتا ہے وہ پندرہ منٹ کی استراحت کے بعد ہی انسان کو چست بنادیتا ہے ۔کیفین میں

ایڈونوسن adenosine نامی کیمیکل ہوتا ہے جو تھکاوٹ پیدا کرنے کی راہ میں حائل ہوجاتا ہے اور تھکاوٹ سے جسم نڈھال نہیں ہوتا۔

جسم کے وہ بال جو آپ کو نہیں چاہئیں، ان سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ جانئے

اطبا کی نظر میں کافی کی بجائے اگر اس موقع پر کوئی بھی مفید ہربل قہوہ پی لیا جائے تب بھی یہی فوائد حاصل ہوں گے کیونکہ کیفین بعد ازاں مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔جیسا کی عربوں میں رواج ہے وہ کھجور اور عرق گلاب کا قہوہ پیتے ہیں جس سے ان کے قیلولہ کی مدت کم ہوتی اور جسم میں حرارکی پیدا ہوجانے سے مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے ۔یہی کام کوئی بھی اچھی گرین ٹی بھی انجام دیتی ہے ۔

قیلولہ سنت رسول ﷺ اور اسلامی علاج بھی ہے۔اس نیند کا مطلب ہے جاگنے والے کے لئے دوسرا دن طلوع ہوگیا ہے۔مسلمان اس لئے قیلولہ کی افادیت بھول گئے ہیں کیونکہ ان میں سے اکثریت نماز فجر کے وقت بیدار ہوکر اپنے کاموں میں نہیں لگ جاتی ۔نظام دنیا بدلنے سے جسم و توانائی کے فطری تقاضوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چین میں فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کو قانوناً قیلولہ کرایا جاتا ہے۔دیکھا جائے تو دن کے آٹھ گھنٹوں میں کام کرنے کے دوران دوپہر کے وقت ایک گھنٹے کے وقفہ کا مقصد یہی ہونا چاہئے لیکن زیادہ تر لوگ اس وقفہ کو گپ بازیوں میں گزاردیتے اور پھر دوبارہ سیٹ پر آتے ہیں توتھکے نظر آتے ہیں۔ قیلولہ پر کی جانے والی تحقیقات کے مطابق آرام کے اس وقفہ میں دس سے بیس منٹ تک قیلولہ کرلیا جائے تو ملازم کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے ۔

مزید : تعلیم و صحت