سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی گرفتاری،نیب کا اعلامیہ جاری

سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی گرفتاری،نیب کا اعلامیہ جاری
سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی گرفتاری،نیب کا اعلامیہ جاری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کراچی نے شرجیل میمن کی گرفتاری پر اعلامیہ جاری کردیا۔

کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منسوخ ، نیب نے شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا

نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج 12 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان پر 5 ارب 76 کروڑ سے زائد غبن کا الزام ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے 2013 اور 2015 کے دوران غبن کیے،ملزمان نے بلواسطہ یا بلاواسطہ اپنے مقاصد کے تحت فائدے اٹھائے۔

واضح رہے آج سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نیب نے ان کو گرفتار کرلیا تھا،ملزم کو آج رات لاک اپ میں ہی رکھاجائے گا جبکہ کل صبح ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : کراچی