شمالی کوریا سے اب ثابت قدمی سے نمٹا جائے گا جاپانی وزیر اعظم

شمالی کوریا سے اب ثابت قدمی سے نمٹا جائے گا جاپانی وزیر اعظم

ٹوکیو (آئی این پی ) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ ا ب وہ شمالی کوریا سے ثابت قدمی سے نمٹ سکیں گے۔

نیب میں اب صرف کام،کام اور کام ہوگا: جسٹس (ر) جاویداقبال

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے وا لے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کا کہناتھا کہ اب شمالی کوریا کے ساتھ ثابت قدمی سے نمٹا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کے ایگزٹ پولز کے مطابق آبے کو قطعی اکثریت حاصل ہو گئی ہے اورتوقع ہے کہ آبے کی پارٹی 465 نشستوں والی پارلیمان میں 311 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لے گی۔ اگر یہ ایگزٹ پولز درست ثابت ہوئے تو آبے ملک کے طویل ترین رہنما بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیں گے۔ ان انتخابات کی 12 روزہ مہم کے دوران شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام مرکزی توجہ کا حامل رہا تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...