عثمان شنواری نے اپنے کیرئیر کے دوسرے میچ میں ہی ایسا ریکارڈ بنا دیا جو آج تک صرف 2 باﺅلرز بنا سکے، یہ کون سا ریکارڈ ہے؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

عثمان شنواری نے اپنے کیرئیر کے دوسرے میچ میں ہی ایسا ریکارڈ بنا دیا جو آج تک ...

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کیخلاف پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میں تباہ کن باﺅلنگ کرنے والے عثمان خان شنواری ایک میچ میں تیز ترین 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے باﺅلر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنچری بنانے پر ایسی شخصیات کا فون آ گیا کہ گھبرا کر موبائل بند کر دیا“ پہلے میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

23 سالہ عثمان شنواری نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے صرف 21 گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ان سے پہلے دنیائے کرکٹ میں صرف 2 باﺅلرز ہی یہ کارنامہ سرانجام دے پائے تھے۔ اس فہرست میں پہلا نمبرسری لنکا کے چمندا واس کا ہے جنہوں نے 16 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اس میچ کے پہلے اوور کی پہلی 3 گیندوں پر انہوں نے ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اچھا مجھے یہ بتاﺅ کہ تمہارا۔۔۔؟“ شاداب خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، لاہور کی لڑکی سے ہونے والی ’شرمناک‘ گفتگو منظرعام پر آتے ہی ہنگامہ برپا ہو گیا، تفصیلات جان کر آپ کے گال بھی شرم کے مارے لال ہو جائیں گے

دوسرا نمبر نیدرلینڈز کے ٹم ویندر گگٹن کا ہے جنہوں نے یہ کارنامہ صرف 20 گیندوں پر سرانجام دیا تھا۔ عثمان خان شنواری نے ناصرف یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے بلکہ وہ وہاب ریاض کے بعد کسی بھی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی باﺅلر بھی بن گئے ہیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...