بچپن سے ہی والد صاحب نے زبردستی کرکٹ کھلوائی ،آج کی پرفارمنس والدین اور بیوی کے نام کرتاہوں :عثمان شنواری

بچپن سے ہی والد صاحب نے زبردستی کرکٹ کھلوائی ،آج کی پرفارمنس والدین اور بیوی ...
بچپن سے ہی والد صاحب نے زبردستی کرکٹ کھلوائی ،آج کی پرفارمنس والدین اور بیوی کے نام کرتاہوں :عثمان شنواری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے انتہائی شاندار باولر عثمان شنواری نے کہاہے کہ آج کی پرفارمنس میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے ،بچپن میں ہی والد صاحب نے زبردستی کرکٹ کھلوائی ۔

سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں شاندار کاکردگی کے باعث مین آف دی میچ قرار پانے والے عثمان شنواری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے اعتماد دینے کے باعث اچھی پرفارمنس ہوئی ،آج کی پرفارمنس میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے ،اللہ کا شکرا دا کرتاہوں ، اس پچ پر وکٹ لینا آسان نہیں تھا ،آج کی کامیابی اور شاندار باولنگ اپنے والدین اور بیوی کے نام کرتاہوں جو کہ میرے لیے دعائیں کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ آخری اور پانچویں ون ڈے میچ میں عثمان شنواری نے 7اوورز میں 34رنز دے کر سری لنکا کے 5کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور قومی ٹیم کو فتح دلوانے میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

مزید : کھیل