سیریز میں کلین سویپ کے ساتھ ہی ایک ایسا بدترین ریکارڈ سری لنکا کے نام ہو گیا جو اس سے پہلے کسی ٹیم کے حصے میں نہ آیا، تفصیلات جان کر پاکستانیوں کی فتح کا مزہ دوبالا ہو جائے گا

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کر کے جہاں مسلسل نوواں ون ڈے میچ جیتا ہے تو وہیں سری لنکن ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔
پاکستان کے ہاتھوں سیریز میں کلین سویپ کے ساتھ ہی ایک ایسا بدترین ریکارڈ سری لنکن ٹیم کے نام ہو گیا ہے جو اس سے پہلے کسی ٹیم کے حصے میں نہ آیا تھا۔ پاکستان سے سیریز سے قبل سری لنکا کو 2017ءمیں جنوبی افریقہ اور بھارت کے ہاتھوں بھی کلین سویپ کا منہ دیکھنا پڑا اور پاکستان کے خلاف شکست کے ساتھ ہی یہ ان کا رواں سال تیسرا کلین سوئپ ہے جو کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ایک سال کے دوران تین کلین سویپ نہیں ہوئے لیکن 2017ءمیں جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں کلین سویپ کے ساتھ سری لنکا نے یہ بدترین اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
مزید : کھیل
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔