باﺅلنگ میں ہمارے پاس بہت آپشن ہیں، بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے: سرفراز احمد

باﺅلنگ میں ہمارے پاس بہت آپشن ہیں، بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے: سرفراز ...
باﺅلنگ میں ہمارے پاس بہت آپشن ہیں، بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے: سرفراز احمد

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت دنیا کا بہترین باﺅلنگ اٹیک موجود ہے، ہمارے پاس باﺅلنگ میں بہت زیادہ آپشن موجود ہیں جبکہ اس وقت قومی ٹیم کی بیٹنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان سے کلین سوئپ،سری لنکانے نیاعالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں نئے لڑکے آرہے ہیں جو کہ پاکستان کی کرکٹ کے لئے بہت بہتر ہے۔سری لنکا کے خلاف عثما ن شنوازی نے جیسی باﺅلنگ کرائی ایسی باﺅلنگ بہت کم دیکھنے میں آتی ہے۔ کھلاڑیوں پر اعتماد کرنا اور انہیں اعتماد پر پورا اترنے کا موقع دیا جائے تو وہ بہترین نتائج سامنے لاتے ہیں۔ پاکستان کے پاس باﺅلنگ میں لاتعداد آپشن ہیں ، ہمیں بیٹنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیوں کہ اگر پہلے کھیلتے ہوئے 2سو سے زائد رنز بنائے جائیں تو باﺅلرز اسی حساب سے بہترین اٹیک کر سکتے ہیں۔

مزید : کھیل