یہ کس مسلمان ملک کے بچے کی تصویر ہے اور اس کی یہ حالات کیسے ہوگئی؟ ایسا انکشاف کہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی

یہ کس مسلمان ملک کے بچے کی تصویر ہے اور اس کی یہ حالات کیسے ہوگئی؟ ایسا انکشاف ...

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ عرصہ قبل سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شامی بچے ایلان کی تصویر نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور اب شام ہی سے ایک اور بچے کی ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جس نے ایک بار پھر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شام میں سالوں سے جاری جنگ میں جہاں لاکھوں لوگ گولیوں اور بموں کا نشانہ بن چکے ہیں وہیں ہزاروں غذائی قلت کا شکار بھی ہو چکے ہیں اور اس سنگین صورتحال کا سب سے زیادہ نشانہ بچے بن رہے ہیں۔ یہ تصویر بھی ایک ایسے ہی بچے کی ہے جو غذائی قلت کے باعث ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ گیا اورکئی ہفتوں تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گیا ہے۔

سلاخوں میں پھنسے اس بچے کو چھڑانے کیلئے باپ 2 گھنٹے کوشش کرتا رہا، لیکن اس کا ایک انتہائی آسان طریقہ بھی ہے جس سے چند سیکنڈ میں مسئلہ حل ہوسکتا تھا، مگر کیسے؟ آپ بھی جان لیجئے

رپورٹ کے مطابق اس بچے کا نام سامنے نہیں آ سکا تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ کرد جنگجوﺅں کے زیرقبضہ شہر حموریہ کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ اسی ہسپتال کے عملے نے اس بچے کی تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں جنہوں نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ہسپتال کے عملے نے اس بچے کا وزن کرنے کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں یہ مشین پر پڑا رو رہا ہوتا ہے مشین کا میٹر اس کا وزن محض 1.9کلوگرام دکھا رہا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام و عراق میں جاری 7سالہ جنگ نے عالمی تاریخ کے بدترین انسانی بحران کو جنم دیا ہے اور لاکھوں لوگ بیرونی ممالک کو ہجرت کر چکے ہیں اور لاکھوں پناہ گزین کیمپوں میں پڑے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں جنگ زدہ ملک شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں اور لاکھوں افراد، بالخصوص بچے اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...