دبئی میں اس غیر ملکی نے ایک مرد کے جسم کے ایسے حصے پر ہاتھ لگادیا کہ 3 ماہ کیلئے جیل میں ڈال دیا

دبئی میں اس غیر ملکی نے ایک مرد کے جسم کے ایسے حصے پر ہاتھ لگادیا کہ 3 ماہ ...

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک ایسا کام کرنے پر سکاٹش شخص کو 3ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے کہ سن کر ہر پاکستانی مرد ہکا بکا رہ جائے گا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے جیمی ہیرون نامی 27سالہ نوجوان کو چند ہفتے قبل اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے راﺅڈی راک باٹم کلب میں ایک اردنی شخص کے کولہے پر ہاتھ لگایا۔ اب عدالت نے اس حرکت کو ’جنسی حملہ‘ قرار دیتے ہوئے اسے 3ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

دبئی میں شاہد آفریدی نے ایسا کام کردیا کہ دبئی کے پورے حکمران خاندان کو خوشی سے نہال کردیا

رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے وقت جیمی ہیرون نے بتایا تھا کہ ”میں اپنے دوستوں کے ساتھ کلب میں موجود تھا کہ وہاں یہ شخص ہمیں گھورنے لگا۔ ہم جھگڑے سے بچنے کے لیے وہاں سے اٹھ کر دوسری طرف ایک میز پر جانے لگے اور اس شخص کے قریب سے گزرتے ہوئے میں نے اس لیے اس کے جسم پر ہاتھ رکھا کہ کہیں میرا جسم اس کے ساتھ نہ ٹکرا جائے اور جھگڑا نہ ہو جائے۔“ ہیرون کا مقدمہ لڑنے والے ایڈووکیسی گروپ کی سربراہ رادھا سٹرلنگ کا کہنا تھا کہ ”اس فیصلے پر ہیرون بہت مایوس ہوا ہے اور خوفزدہ ہے کہ آگے کیا ہو گا۔ اسے لگتا ہے جیسے اس نظام نے اس کی توہین کی ہے۔ ہم اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔“

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...