فحش فلموں کے مردوں پر مضر اثرات کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا، لیکن یہ خواتین پر کیا اثرات ڈالتی ہیں؟ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے خوفناک انکشاف کردیا

فحش فلموں کے مردوں پر مضر اثرات کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا، لیکن یہ خواتین ...

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں پر فحش فلموں کے مضراثرات پر کئی تحقیقات ہو چکی ہیں لیکن خواتین پر ان کے اثرات جاننے کے لیے بہت کم کام کیا گیا ہے۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے خوفناک انکشاف کر دیا ہے۔ ویب سائٹ انڈی 100کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف کیوبیک کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”فحش فلمیں خواتین کی جنسی صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ جو خواتین فحش فلمیں دیکھتی ہیں وہ جنسی عمل کے غیرحقیقی طریقوں کی طرف راغب ہو جاتی ہیں اوراپنے شریک حیات میں ان کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔“

’میں اب مردوں کے لئے یہ کام کیا کروں گی‘ جسم فروش خاتون نے اپنا پیشہ چھوڑ کر ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ جان کر تمام مردوں کی بیگمات خوش ہوجائیں گی

رپورٹ کے مطابق لیا جے سیگوئن کی سربراہی میںاس ٹیم نے تحقیقاتی سروے میں سینکڑوں خواتین سے سوالات کیے اور نتائج مرتب کیے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ”فحش فلمیں دیکھنے والی خواتین کی اپنے شریک حیات سے توقعات بہت مختلف اور غیرحقیقی ہو جاتی ہیں، ان کے لیے جنسی عمل کے دوران شریک حیات پر توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہوجاتا ہے اور وہ بہت زیادہ تھکاوٹ اور ذہنی پریشانی کا شکار رہنے لگتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...