پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پی سی بی کی جانب سےسیکورٹی ہدایات جاری

پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پی سی بی کی جانب سےسیکورٹی ...
پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پی سی بی کی جانب سےسیکورٹی ہدایات جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے سیریز کے آخر ی میچ کے حوالے سے سیکورٹی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کا سری لنکا کو وائٹ واش سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے اپنی شکست اور پاکستان کی جیت کی اصل وجہ بتا دی

پی سی بی کے مطابق نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 26 اکتوبر سے عام لوگوں کا داخلہ بندہو گا،جبکہ قذافی اسٹیڈیم جانے والے راستے 26 اکتوبرصبح 10 بجے سے بند ہوجائیں گے۔پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کی صبح 9بجے تمام علاقے کی مکمل انسپکشن کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ یہ تمام اقدامات سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکاکے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلے دو میچ ابو ظہبی میں بالترتیب 26اور27اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ،جبکہ تیسرا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں29اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے ساتھ سیریز میں پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا ،جبکہ اس کا بدلہ پاکستان نے ایک روزہ میچز میں لیتے ہوئے مہمان ٹیم کو 5-0سے وائٹ واش کر دیا تھا۔

مزید : کھیل