عثمان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تو کہا سامنے کوئی بھی بلے باز ہو ڈرنا نہیں ہے :والد عثمان شنواری

عثمان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تو کہا سامنے کوئی بھی بلے باز ہو ڈرنا نہیں ہے ...
عثمان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تو کہا سامنے کوئی بھی بلے باز ہو ڈرنا نہیں ہے :والد عثمان شنواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کے والد عصمت اللہ شنواری نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے عثمان کو اس کی محنت کا صلہ دیاہے ،ون ڈے ٹیم میں سلیکشن ہوئی تو میں نے بیٹے سے فون پر بات کی اور کہا کہ سامنے کوئی بھی بلے باز ہو گھبرانا نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان شنواری کے والد عصمت اللہ شنواری نے پوری قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی گراونڈ میں روز جائیں اور سخت محنت کریں ،سرفراز کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ،پاکستانی کھلاڑی محنت کریں اور فٹنس کا خیال رکھیں ۔ان کا کہناتھا کہ عثمان شنواری کی اچھی پرفارمنس پر محلے والے اور تمام افراد خوش ہیں ،اہل علاقہ مبارک باد بھی دینے آ رہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ عثمان ٹیم میں سلیکٹ ہوا تو اس سے فون پر بات ہوئی ،میں نے اس سے کہا کہ سامنے کوئی بھی بلے باز ہو ڈرنا نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ عثمان شنواری نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور انہیں 103تک ہی محدود کرنے میں قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

مزید :

کھیل -