پنجاب میں سموگ کے ممکنہ خطرات، دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: بیگم ذکیہ شاہنواز

پنجاب میں سموگ کے ممکنہ خطرات، دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف بھی دفعہ 144کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

باﺅلنگ میں ہمارے پاس بہت آپشن ہیں، بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے: سرفراز احمد

صوبائی وزیرماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز کی زیرصدارت پنجاب میں سموگ کے ممکنہ خطرات سے نپٹنے کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ،ایل ڈبلیو ایم سی،ٹریفک پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں تحفظ ماحولیات،زراعت اور موسمیات کے نمائندوں کو بھی خصوصی طورپر مدعو کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے سموگ کے خطرات کے حوالے سے اپنی رائے دی جبکہ وزیر ماحولیات نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور کوڑے کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف بھی دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج کرنے کی ہدایات دیں ۔ وزیر ماحولیات کو ان تمام اقدامات پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...