ایک روزہ ٹیم کا کمبی نیشن بن چکا،ٹیسٹ میں ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے :اظہر محمود

ایک روزہ ٹیم کا کمبی نیشن بن چکا،ٹیسٹ میں ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے :اظہر ...
ایک روزہ ٹیم کا کمبی نیشن بن چکا،ٹیسٹ میں ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے :اظہر محمود

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کا ایک روزہ کمبی نیشن بن چکاہے،ٹیسٹ کرکٹ  میں ابھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پنجاب میں سموگ کے ممکنہ خطرات، دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: بیگم ذکیہ شاہنواز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے بعدگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے باﺅلنگ کوچ کے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ابھی عثمان شنواری کے کیریئرکاآغازہواہے،اسے پہلی بارپی ایس ایل میں دیکھا تھا اس کی کارکردگی سے بہت متاثر تھا۔ان کامزید کہنا تھا کہ فہیم اشرف بہت اچھا ٹیلنٹ ہے،فہیم اشرف کے بعدلوگ مجھے اورعبدالرزاق کوبھول جائیں گے،ان کو ہم نیوزی لینڈکے خلاف سیریز میں موقع دیں گے،امید ہے کہ نیوزی لینڈکی کنڈیشن میں فہیم اشرف اچھاپرفارم کریں گے۔

میڈیا میں بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میڈیاسے نہیں گھبراتامیری بات کوالگ رنگ دیاجاتاہے،ٹیسٹ سیریزکے د وران کہاتھاکہ ہمارے پا س سعیداجمل جیساباولرنہیں،میڈیاپریہ چلاکہ ہمارے پاس کوئی اچھا آف اسپنرنہیں ہے۔

اظہر محمودکہتے ہیں کہ ٹیم میں ایسے کرکٹرزہیں جوایک دوسرے کی جگہ لے سکتے ہیں۔

مزید : قومی