48سالہ معمر برطانوی خاتون ماں بن گئی لیکن اس سے قبل خاتون کو 18بار کس اذیت ناک درد سے گزرنا پڑا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

48سالہ معمر برطانوی خاتون ماں بن گئی لیکن اس سے قبل خاتون کو 18بار کس اذیت ناک ...

لندن( آن لائن ) برطانیہ میں 48سالہ لوئس کے گھر 18 اسقاط حمل کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

امریکہ نے رقہ کو صفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا،علاقے کھنڈر بن گئے :روس کا الزام

غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانیہ کے شہرسوینڈن سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ لوئس وارنفورڈ 18 مرتبہ اسقاط حمل کی اذیت سے گزرنے کے بعد آخرکار اولاد کی نعمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔لوئس وارنفورڈ کا کہنا تھا کہ اولاد کی نعمت حاصل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، میں جتنی مرتبہ ناکام ہوئی اولاد کی خواہش اتنی ہی شدت سے میرے اندر جاگتی رہی اور یہ میری آخری کوشش تھی جس میں کامیاب ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسقاط حمل کے بعد عورت کی زندگی میں جو اندھیرا چھا جاتا ہے وہ لمحات ناقابل بیان ہیں لیکن تمام تکالیف کے بعد آخرکارمیں ماں بن گئی اس سے بڑی خوشی میرے لئے کوئی اور نہیں ہوسکتی۔

دوسری جانب لوئس وارنفورڈکے شوہر کا کہناتھا کہ ان کی بیوی کے جسم میں ایسے زہریلے خلیے پیدا ہوگئے تھے جو جنین کو نشوونما کے مراحل میں داخل ہونے کے بعد ختم کردیتے تھے۔انہوں نے کہاکہ 80 ہزار پاؤنڈعلاج معالجے پر خرچ کرنے کے باوجود 20 سال کا عرصہ اذیت میں گزارا لیکن آخرکار میری بیوی امید سے ہوئی اور ڈاکٹرزکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہمارا بیٹا ولیم پیدا ہوا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...