”اگر آپ کے چہرے پر ڈیمپل پڑتے ہیں تو۔۔۔۔۔۔“ لاہور میں کیفے نے انوکھی پیشکش متعارف کرادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہوری ملک بھر میں خوش خوراکیوں میں مشہور ہیں، ایک ڈھابے سے لے کر بڑے بڑے ہوٹلوں تک لاہوری خوش ذائقہ کھانوں کی تلاش میں رہتے ہیں، اگر آپ لاہور میں ہیں تو یہاں کے ذائقوں سے آپ پوری طرح آگاہ ہوں گے، علی الصبح ناشتے کے ڈھابے ہوں تو آپ کو سورج نکلتے ہی ان ڈھابوں سے ناشتہ غائب ملتا ہے ، اسی طرح ظہرانے اور ڈنر کے وقت بھی آپ کو لاہوری کھانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ہی ملیں گے۔ زندہ دلوں کے شہر کے باسیوں کے لئے ہوٹلز بھی نت نئی آفرز دیتے ہیں ، اب ایک کیفے نے لاہور یوں کے لئے ایک منفرد پیشکش متعارف کردی ہے۔
عثمان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تو کہا سامنے کوئی بھی بلے باز ہو ڈرنا نہیں ہے :والد عثمان شنواری
لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں قائم کیفے کی انتظامیہ نے لاہوریوں کے لئے 10یا20نہیں بلکہ پورے 50فیصد ڈسکاﺅنٹ کی آفر کردی ہے اور یہ آفر ہوٹل میں موجود تمام کھانے کی چیزوں پر ہے ، لیکن ٹھہریئے 50فیصد ڈسکاﺅنٹ کی آفر حاصل کرنے کی بس ایک شرط ہے اور وہ انوکھی شرط یہ ہے کہ آپ کے چہرے پر ڈمپل ہونے چاہیں، آپ کی مسکراہٹ کے دوران چہرے پر پڑنے والے ڈمپل آپ کے کھانے کے بل میں50فیصد رعایت دلا سکتے ہیں۔ کیفے کی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی یہ منفرد پیشکش تشہیری مہم کا حصہ ہے کیوں کہ یہ آفر صرف 31دسمبر2017ءتک ہے۔