نوازشریف پارٹی سے علیحدہ ہوئے توپارٹی ختم ہوجائے گی:گورنر سندھ

نوازشریف پارٹی سے علیحدہ ہوئے توپارٹی ختم ہوجائے گی:گورنر سندھ
نوازشریف پارٹی سے علیحدہ ہوئے توپارٹی ختم ہوجائے گی:گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)گورنر سندھ محمد زبیر کاکہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اگر نواز شریف الگ ہوتے ہیں تو پارٹی ختم ہو جائے گی،ان کے کیس میں بہت جلد بازی سے کام لیا گیا،کیس میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر باہر کے لوگ بھی حیران ہیں۔

48سالہ معمر برطانوی خاتون ماں گئی لیکن اس سے قبل خاتون کو 18بار کس اذیت ناک درد سے گزرنا پڑا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمدزبیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ا تفاق نہیں کرتا،نوازشریف کی نااہلی نہیں بنتی تھی۔اس وقت ملک کے مقبول ترین لیڈر نواز شریف ہیں ،عوام کے مقبول لیڈرکو سیاست سے دور نہیں رکھا جا سکتا،نواز شریف کااہلیت کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔محمد زبیر کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے بہت عجلت میں کام کیا،کیس میں قانونی تقاضے پورے ہی نہیں کیے گئے،نواز شریف کو کیس میں وہ اختیارات نہیں ملے جو کسی بھی پاکستانی شہری کو دستیاب ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں ، نہ ہی مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان کوئی اختلاف ہے،پوری پارٹی نواز شریف کی قیادت میں ایک ہے ،اختلافات کی باتیں صرف لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں،ریاض پیرزادہ نے بھی پا رٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کے پاس اقامہ ہے ۔

مزید :

قومی -