سب سے خوشی کا دن تب تھا جب شادی کی،کیوں کہ اب واپس گھربھی جانا ہے:شاہد خاقان عباسی

سب سے خوشی کا دن تب تھا جب شادی کی،کیوں کہ اب واپس گھربھی جانا ہے:شاہد خاقان ...
سب سے خوشی کا دن تب تھا جب شادی کی،کیوں کہ اب واپس گھربھی جانا ہے:شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سب سے خوشی کا دن تب تھا جب شادی کی،کیوں کہ اب واپس گھربھی جانا ہے۔ ہم 2018میں خوشحال اور ترقی کرتاپاکستان دیکرجائیں گے۔ نواز شریف کے جانے سے ملکی معیشت پر اثر پڑا ہے اورغیرجمہوری فیصلے کے اثرات فوری نظرآناشروع ہوجاتے ہیں۔

اقامہ کے حامل تارکین وطن کے نومولود بچوں کو ائیرپورٹ پر ویزا جاری کیا جائیگا
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام انتخابات میں کریں گے،جمہوریت میں ہر شخص کو رائے دینے کا حق ہے اور سیاسی جماعت میں ہر قسم کے خیالات کی گنجائش ہوتی ہے۔ وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ مسلسل عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں خوشحال اور ترقی کرتاپاکستان دیکرجائیں گے۔4 برسوں میں ہونیوالی ترقی گزشتہ15 سال میں نہیں ہوئی جبکہ 2013 میں ملکی معاشی صورتحال خراب تھی۔ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم کامزید کہناتھاکہ سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ انتہائی کم ہوگی جبکہ فاٹا میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے۔

مزید :

قومی -