پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے اقدامات جاری ہیں:نجم سیٹھی

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے اقدامات جاری ہیں:نجم سیٹھی
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے اقدامات جاری ہیں:نجم سیٹھی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلیے اقدامات جاری ہیں,کوشش کررہے کہ لاہور کے ساتھ کراچی میں بھی انٹرنیشنل میچز منعقد ہوں۔

سعودی حکومت شاہی خاندان کے ہر شہزادے کو ماہانہ کتنا وظیفہ دیتی ہے؟ جان کر آپ کی حیرت اور پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

کراچی میں آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم کے وفد کے حوالے سے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کی واپسی کیلیے پہلاقدم اٹھایاہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی بہتری اورسیکیورٹی انتظامات پہلے قدم کاحصہ ہیں۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کوکراچی آنے پرراضی کرنے کیلیے کام کریں گے،اس کے بعد کراچی میں مرحلہ وارکرکٹ کی واپسی کاآغاز ہو جائے گا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...