دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے آرمی چیف کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، سب سے بڑی خبر آگئی

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے آرمی چیف کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا ...
دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک کے آرمی چیف کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، سب سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(نیوز ڈیسک)امریکہ کی جانب سے مسلم ممالک کے عام شہریوں کو روکنے کا سلسلہ تو ایک عرصے سے جاری تھا لیکن یہ حیرتناک واقعہ پہلی بار پیش آیا ہے کہ بڑے اسلامی ملک کے فوجی سربراہ کو بھی امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ ویب سائٹ سڈنی مارننگ ہیرلڈ کے مطابق یہ فسوسناک سلوک انڈونیشیا کی افواج کے سربراہ گاٹوٹ نرمانٹیو کے ساتھ کیا گیا ہے، جن کے امریکہ کی جانب اُڑان بھرنے سے عین پہلے پیغام پہنچا دیا گیا کہ انہیں امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
جنرل گاٹوٹ اپنی اہلیہ اور ایک وفد کے ساتھ امریکہ جارہے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ امریکی افواج کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز جنرل جوزف ڈنفرڈ کی دعوت پر امریکہ جارہے تھے۔ انہیں شدت پسندی کے موضوع پر منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

رات کے اندھیرے میں سینکڑوں ترک فوجی ہمسایہ ملک میں داخل ہوگئے، عرب دنیا سے اب تک کی خطرناک ترین خبر آگئی
انڈونیشیائی آرمڈ فورسز کے ایک بیان میں کہا گیا کہ جنرل گاٹوٹ ایمریٹس ائیرلائن کے ذریعے روانہ ہونے ہی والے تھے کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ اگرچہ ان کے پاس ویزہ بھی موجود تھا لیکن انہیں بتایا گیا کہ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے انہیں امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
انڈونیشیائی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر امریکی وزارت خارجہ سے وضاحت مانگ لی ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارما ناتھا ناصر کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں واشنگٹن میں واقع انڈونیشیائی سفارتخانے کو ایک سفارتی نوٹ بھیج دیا گیا ہے تاکہ امریکی وزارت خارجہ کے حکام سے وضاحت طلب کی جائے۔