روہنگیا مسلمانوں پر برمی حکومت کے خوفناک مظالم کے پیچھے چھپا اسرائیل کا ہاتھ سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر

روہنگیا مسلمانوں پر برمی حکومت کے خوفناک مظالم کے پیچھے چھپا اسرائیل کا ہاتھ ...
روہنگیا مسلمانوں پر برمی حکومت کے خوفناک مظالم کے پیچھے چھپا اسرائیل کا ہاتھ سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر

ینگون(نیوز ڈیسک)امت مسلمہ کے ساتھ اسرائیل کی دشمنی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا مذاق اڑانے والا یہ غاصب ملک صرف فلسطینیوں کا خون نہیں بہار ہا بلکہ دنیا میں جہاں کہیں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اس کے ساتھ بلاواسطہ یا بالواسطہ اس کا تعلق ضرور نکلتا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ میانمر کا ہے جہاں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ اب یہ افسوسناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس قتل عام کے پیچھے بھی اصل ہاتھ اسرائیل کا ہے۔

نیوز ویب سائٹ Haaretz کے مطابق اسرائیل نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیلئے میانمر کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس پٹرولنگ کشتیاں فراہم کی ہیں تاکہ بحری راستوں سے میانمر چھوڑنے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کا تعاقب کر کے انہیں ہلاک کیا جا سکے۔

روہنگیا خواتین سے اجتماعی زیادتیوں کے واقعات، خواتین نے المناک داستانیں بیان کردیں

رپورٹ کے مطابق ’سپر ڈوورا ایم کے تھری‘ نامی اسلحہ بردار کشتیاں تقریباً چھ ماہ قبل ہی میانمر پہنچادی گئی تھیں تاکہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیلئے شروع ہونے والے آپریشن میں انہیں استعمال کیا جاسکے۔ ان پٹرولنگ کشتیوں پر ہیوی مشین گنیں نصب ہیں جنہیں ریموٹ سسٹم سے بھی آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ اسرائیل اس قسم کی مزید پٹرولنگ کشتیاں میانمر کو فراہم کرنا چاہتا ہے جبکہ ان کی ٹیکنالوجی بھی میانمر کو دی جارہی ہے تاکہ میانمر میں بھی ان کی تیاری کی جا سکے۔ اس دفاعی معاہدے کی مالیت کا اندازہ کروڑوں ڈالر بتایا جا رہا ہے، تاہم اسرائیلی اور میانمر حکومت نے اس معاملے کے ہر پہلو کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ان دونوں ممالک کی یہ خاموشی اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ کس طرح اسرائیل کی ایماءپر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنایا گیا اور اب انتہائی سفاکیت کے ساتھ اس پر عمل بھی جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...