شادی کی تقریب میں تمام مہمانوں کو آئی فون 8کا تحفہ دینے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ،جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

شادی کی تقریب میں تمام مہمانوں کو آئی فون 8کا تحفہ دینے والی ویڈیو کی حقیقت ...
شادی کی تقریب میں تمام مہمانوں کو آئی فون 8کا تحفہ دینے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ،جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

مناما (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی خاندان کی جانب سے ایک تقریب کے دوران تمام مہمانوں کو آئی فون (8) دیئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی تاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔

’گلف نیوز‘ کے مطابق اب وہ سعودی خاندان کا ایک رشتہ دار سامنے آ گیاہے اور اس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اڑنے والی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ شادی کی تقریب نہیں تھی بلکہ منگنی کی تھی اور جو باکس مہمانوں کو دیئے گئے وہ آئی فو ن 8کے ڈبے نہیں تھے بلک صرف اس کی طرح دکھتے تھے جبکہ اس کے اندر مٹھائی تھی جو کہ سب کوپیش کی گئی اور یہ ہماری روایت ہے اور اسے ’ملاکہ میٹھائی ‘کہا جاتاہے ۔

الحقان کا کہناتھا کہ ہم نے جب یہ سب سوشل میڈیا پر دیکھا تو ہماری حیرانگی کی انتہا نہ رہی جبکہ اس میں رتی بھر سچائی نہ تھی ۔ان کا کہناتھا کہ کوئی بھی منگنی کی تقریب میٹھائی کے بغیر ادھوری ہوتی ہے ،ان کا کہناتھا کہ اگر ان ڈبوں میں موبائل فونز ہوتے تھے انہیں اس طرح ٹرے میں لے کر جانا انتہائی مشکل تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ویٹررز بڑی بڑی ٹریز اٹھائے ہال میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ اس دوران روایتی دھن بھی بجائی جارہی ہے تاہم ان باکسز میں آئی فون نہیں بلکہ میٹھائیاں تھیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...