پاکستان کے ساتھ تعلقات کاانحصارطالبان کےخلاف ایکشن پرہوگا:ریکس ٹیلرسن

پاکستان کے ساتھ تعلقات کاانحصارطالبان کےخلاف ایکشن پرہوگا:ریکس ٹیلرسن

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ میں کل پاکستان جا رہا ہوں ، اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہوگا، پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے گفتگو ہو گی جبکہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے لئے بھی بات چیت کی جائے گی۔

کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ کل بروز منگل پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں جہاں پاکستانی قیادت سے ملاقات ہوگی ، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پر پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔پاکستان سے متعلق پالیسی کی بنیادوہ اقدامات ہیں جوہم ضروری سمجھتے ہیں، اسلام آباد کوخطے کی صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لیناہوگاکیوں کہ افغانستان اورپاکستان میں استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ افغانستان میں امن اورمفاہمتی مواقع پیداکرنے کاعمل آگے بڑھاناضروری ہے، امریکی قیادت کی جانب سے اٹھائے جانے والے یہ اقدامات پاکستان کے مستحکم مستقبل کی بھی ضمانت ہونگے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے دورے کے بعد بھارت کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...