کرکٹر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

کرکٹر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی ...
کرکٹر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔

ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر شرجیل انعام میمن نے چیف جسٹس کو نئی درخواست دے دی

جسٹس شمس محمود مرزا نے اس بابت کرکٹر محمد عرفان کی درخواست پرنوٹس جاری کردیئے ہیں ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پی سی بی نے پی سی ایل سپاٹ فکسنگ کے تمام الزامات سے انہیں بری کر دیا ہے،سپاٹ فکسنگ کیس میں 6 دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیاگیا،الزامات سے بری ہونے کی بناءپر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں ،عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے احکامات صادر کرے، جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ الزامات سے بری ہونے کے باوجود نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کیوں شامل رکھا گیا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کر لی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 2نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور پی سی بی سے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور