ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ایکسپو سنیٹر سے ٹیکس کی وصولی سے روک دیا

ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ایکسپو سنیٹر سے ٹیکس کی وصولی سے روک دیا
ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ایکسپو سنیٹر سے ٹیکس کی وصولی سے روک دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ایکسپو سنیٹر سے ٹیکس کی وصولی سے تاحکم ثانی روک دیا ہے.

پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن ،لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

جسٹس عائشہ اے ملک نے اس سلسلے میں ایکسپو سینٹر انتظامیہ کی طرف سے دائر درخواست پرپنجاب ریونیو اتھارٹی کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔درخواست میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس وصولی کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ایکسپو سنیٹر وفاقی حکومت کی ملکیت ہے اور پنجاب حکومت ٹیکس وصول نہیں کر سکتی،وکیل نے آئین کا حوالہ دیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 165 کے تحت پنجاب ریونیو اتھارٹی ایکسپو سنیٹر سے ٹیکس وصول نہیں کر سکتی، وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ایکسپو سنیٹر سے ٹیکس کی وصولی سے روکنے کا حکم دے ،عدالت نے ٹےکس وصولی کے نوٹسوں کے خلاف عبوی حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : لاہور