کاروباری ہفتے کا آغاز، سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کاروباری ہفتے کا آغاز، سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن ) نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 604.35 پوائنٹس کی کمی سے 41483.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات کاانحصارطالبان کےخلاف ایکشن پرہوگا:ریکس ٹیلرسن

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر  پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 604.35 پوائنٹس کی کمی سے 41483.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 378.81 پوائنٹس کی مندی سے 21037.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 96 ارب 42 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 606 روپے کی کمی رونما ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 90 کروڑ 62 لاکھ 7 ہزار 234 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 200 حصص کی کمی رہی۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...