مختلف مقدمات میں ملوث 27ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مختلف مقدمات میں ملوث 27ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ سلطانہ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مختلف مقدمات میں ملوث 27ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 11نومبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے.

پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن ،لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

وحدت کالونی اور لیاقت آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا ہے، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں ،ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزمان چوری ڈکیتی، فراڈ اور شراب برامدگی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان میں لیاقت، رضا، اسلم، کاشف،رضوان اختر،شاہد،اللہ دتہ نواز،فیصل، راحیل اور اکبر سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...