عدالتی حکم عدولی پر14ون ویلرزکو اشتہاری قرار دے دیا گیا

عدالتی حکم عدولی پر14ون ویلرزکو اشتہاری قرار دے دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم کے باوجو دپیش نہ ہونے پرتیرز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے کے مقدمہ میں ملوث 14ون ویلرزکو اشتہاری قرار دے دیاہے۔

پنجاب حکومت کی56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن ،لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی کے روبرو لٹن روڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ضمانتیں کروانے کےبعد روپوش ہوچکے ہوئے ہیں،ملزمان ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں،ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ملزمان میں شفقت رسول، عمر خان، مزمل، محمد نعمان، عرفان علی، کاشف اور نجیب خان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...