ماہرہ خان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کر دیا ،دیکھ کر صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ماہرہ خان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کر دیا ،دیکھ کر صارفین کی ...
ماہرہ خان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کر دیا ،دیکھ کر صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ماہرہ خان کا حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے کیا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت پوری دنیا میں جاری ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ نے تو ماہرہ کو شہرت دلائی ہی تھی تاہم چند روز قبل رنبیرکپور کے ساتھ متنازع تصاویرپرماہرہ دوبارہ پاکستان اور بھارتی میڈیا پرچھا گئیں تھیں۔

حال ہی میں مقامی میگزین کے لیے گئے فوٹوشوٹ کے باعث ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ سنہرے رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ماہرہ میگزین کے سرورق پر پہلے سے کہیں زیادہ حسین اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئے فوٹوشوٹ کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...