جاپان میں سمندری طوفان’’ لین ‘‘ساحل سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جاپان میں سمندری طوفان’’ لین ‘‘ساحل سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ٹوکیو(صباح نیوز)جاپان میں سمندری طوفان’’ لین ‘‘ساحل سے ٹکرا گیا،تیز ہواؤں اور بارشوں میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مزید نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں سسرالیوں نے جہیز نہ لانے پر بہو کو ایسی دردناک سزا دے دی کہ جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

غیرملکی میڈیاکے مطابق 165کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے سمندری طوفان لین نے جاپان میں تباہی مچانا شروع کردی ہے۔ حکام نے 2لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔سمندری طوفان سے لینڈ سلایڈنگ اور سیلاب نے جاپان میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہناہے کہ جاپان اور قریب کے علاقوں میں تیز بارشوں اور ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ ان ہواؤں کے نتیجے میں 2افراد اپنی جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...