مودی سرکار کی اسلام دشمنی عروج پر، ذاکر نائیک کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تیاریاں پکڑ لیں

مودی سرکار کی اسلام دشمنی عروج پر، ذاکر نائیک کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی ...
مودی سرکار کی اسلام دشمنی عروج پر، ذاکر نائیک کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تیاریاں پکڑ لیں

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی سرکار کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں زبان زد عام ہیں جبکہ اس ظلم و ستم کے خلاف بولنے والوں کی زبانیں بھی بند کردی جاتی ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک جو بین المذاہب ہم آہنگی کے مبلغ سمجھے جاتے ہیں ، مودی جی نے اب ان پر بھی گھٹیا الزامات عائد کر تے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تیاریاں پکڑ لی ہیں ۔

ماہرہ خان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کر دیا ،دیکھ کر صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی حکومت نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے رواں ہفتے ہی ان کے حوالے سے چارج شیٹ جاری کردے گی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر منی لانڈرنگ، نفرت انگیز تقاریر اور دہشت گردی کی معاونت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ یہ الزامات تاحال ثابت نہیں ہوسکے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے گذشتہ سال ڈاکٹر ذاکر نائیک ٹی وی چینل ”پیس ٹی وی“ کی نشریات کو بند کردیا تھا جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...