کسی کو وفاقی دارلحکومت کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: احسن اقبال

کسی کو وفاقی دارلحکومت کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: احسن ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض مذہبی و سیاسی گروپوں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ریلیوں اور جلوسوں کی کال دے رکھی ہے ، کسی کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کسی بھی قسم کی مذموم سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات کاانحصارطالبان کےخلاف ایکشن پرہوگا:ریکس ٹیلرسن

وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں پاکستان کو استحکام اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ داخلی یکجہتی کامیابی کی کنجی ہے، بعض ریاست مخالف عناصر ریاست کے اندر محاذ آرائی پھیلانے کیلئے تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر حضور نبی کریم کی ختم نبوت کے معاملہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس حوالہ سے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم کی ناموس کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور کسی مذہبی یا سیاسی جماعت کو ان قواعد کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی جو ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے حوالہ سے وضع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنے جمہوری حقوق کی آزادی حاصل ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...