جے ٹی آئی PK-26کے نو منتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

جے ٹی آئی PK-26کے نو منتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی( نامہ نگار ) جمعیت طلباء اسلام PK-26کے نو منتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔ اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب یو سی دامن کوہ تخت بھائی حجرہ میاں زاہد ایڈوکیٹ میں منعقد ہوئی جس میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل تخت بھائی کے امیر و جے ٹی آئی کے سرپرست اعلیٰ مولانا حافظ محمد سعید، نائب صدر میاں زاہد ایڈوکیٹ، جمعیت طلباء اسلام ضلع مردان کے کنوینر واجد حقانی، ڈپٹی کنوینر حافظ فرمان اللہ کے علاوہ جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے تمام یونین کونسلوں کے صدور و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد سعید نے جے ٹی آئی PK-26کے نو منتخب عہدیداروں صدر محمد فواد، سینئر نائب صدر اعجاز علی شاہ، نائب صدر فیصل خان، پریس سیکرٹریز جواد احمد ، یاسر خان اور دیگر سے ان کے عہدوں کا حلف لے کر انہیں مبارکباد پیش کی۔ جے ٹی آئی PK-26کے نو منتخب صدر محمد فواد کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عنقریب یونین کونسلوں کی سطح پر تربیتی پروگرامات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، انہوں نے نو منتخب عہدیداروں اور کارکنان پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کے تربیت پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ فعال کردار ادا کریں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کو بہترین اور پیشہ ورانہ امور کے حامل با کردار افراد میسر ہوں جو اسلامی معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کریں ۔