غیر معیاری کردار کرنے کی بجائے فارغ بیٹھنا پسند ہے،فضاء علی

غیر معیاری کردار کرنے کی بجائے فارغ بیٹھنا پسند ہے،فضاء علی
غیر معیاری کردار کرنے کی بجائے فارغ بیٹھنا پسند ہے،فضاء علی

  

لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ و ماڈل فضاء علی نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔انہوں نے کہا ہے کہ فی الوقت ساری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے اور یہی میری ترجیح ہے فارغ تو بیٹھ سکتی ہوں لیکن غیر معیاری کرداروں کو کسی صورت نہیں کروں گی ۔فضاء علی نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ دو کشتیوں کا سوار زیادہ دیر اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکتا ،میری فی الوقت ساری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے اور اسے ہی ترجیح دوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس شعبے میں آئی تھی تو اپنے ساتھ ایک کمٹمنٹ کی تھی کہ معیار کو کسی صورت پس پشت نہیں ڈالوں گی اور اس کے لئے چاہے مجھے کتنا نقصان ہی کیوں برداشت نہ کرنا پڑا ۔

فضاء علی نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی اوردوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوش ہوتی ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی ۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔

مزید : کلچر