ڈائریکٹربلال لاشاری کی زیر تکمیل ان ٹائٹل فلم کی شوٹنگ مکمل
لاہور(فلم رپورٹر)بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں کافی عرصے سے زیر تکمیل ان ٹائٹل فلم کی شوٹنگ تو مکمل ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی جاری ہے لیکن فلم کی ریلیز بارے شائقین بہت دیر سے انتظار کررہے ہیں۔ماضی کی مشہور فلم ’’مولاجٹ‘ ‘کے ری میک کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ شاید پرانی فلم ہی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ کہانی میں موجودہ دور کے مطابق کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اگرچہ اس بارے میں ابھی واضح نہیں کیا گیا لیکن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلال لاشاری نے یہ فلم عیدالفطر2019 پرریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جس کی پرموشن بھی ڈیزائن کی جارہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان،فوادخان،عمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں جن میں ریشم اور بابرعلی جیسے سرپرائز بھی موجود ہیں۔فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں۔