حسنہ بھٹی کی ڈرامہ ’’عشق کر نا منع ہے ‘‘ میں شاندار پرفارمنس

حسنہ بھٹی کی ڈرامہ ’’عشق کر نا منع ہے ‘‘ میں شاندار پرفارمنس
 حسنہ بھٹی کی ڈرامہ ’’عشق کر نا منع ہے ‘‘ میں شاندار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر حسنہ بھٹی کی تماثیل جاری ڈرامہ’’عشق کر نا منع ہے ‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر پرستار جھوم اٹھے حسنہ بھٹی نے کہا ہے کہ فحاشی کا سہار الئے بغیر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہوں اور محنت اور لگن ہی میری کامیابی کا راز ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ عشق کر نا منع ہے میں فلم سٹار حسنہ بھٹی کے ساتھ فیروزہ علی اور بینا سحر بھی کام کر رہی ہیں اور ڈرامہ میں کامیڈین قیصر پیا 'گلفام اور طاہر انجم بھی بہتر ین پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ڈرامے میں فلم سٹار حسنہ بھٹی کی شاندار پر فارمنس نے ڈرامہ شائقین کے دل جیت لئے ہیں جس کی وجہ سے حسنہ بھٹی کو بہتر ین فنکارہ قرار دیا گیا ہے اس حوالے سے گفتگو میں حسنہ بھٹی نے کہا کہ پرستاروں نے مجھے اس ڈرامے میں جو پیار دیا ہے وہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں میں اسی محنت اور لگن سے کام کرتی رہوں گی۔

مزید : کلچر