ضمنی انتخاب ‘فنکاروں کی بڑی تعداد نیحق رائے دہی کا استعمال کیا

ضمنی انتخاب ‘فنکاروں کی بڑی تعداد نیحق رائے دہی کا استعمال کیا
ضمنی انتخاب ‘فنکاروں کی بڑی تعداد نیحق رائے دہی کا استعمال کیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)شہر قائد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔سینئر ٹی وی آرٹسٹ شکیل نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں شعور بیدار ہورہا ہے، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں مگر تبدیلی اچانک نہیں آئے گی، تبدیلی کے آثار نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں، ہمیں اپنے آپ سے تبدیلی کا آغاز کرنا ہے، اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، لوگ ووٹ دینے کے لئے گھروں سے نکل رہے ہیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ اداکار شکیل کے ساتھ معروف اداکار عابد علی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔دوسری جانب عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہونے والے اداکار ایوب کھوسو نے ضمنی انتخابات میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ہمیں معلوم ہوا ووٹر لسٹ میں ایسے اشخاص کا نام ہے جو فوت ہوگئے یا جو اب اس حلقے کے نہیں ہیں، مخصوص جماعت کو تھالی میں رکھ کر سیٹ دی جارہی ہے۔

، پیپلزپارٹی جیسی جمہوریت پسند جماعتوں کو سائیڈ لائن کیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر