وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2روز ہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے 

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2روز ہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے 
وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2روز ہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے 

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، پہلے مرحلے پر وزیرِ اعظم مدینہ منوّرہ پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ منوّرہ پہنچنے پر مدینے کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا جبکہ وزیرِ اعظم کے استقبال کے لیے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔عمران خان وفد کے ہم راہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے،دورے کے دوران وزیرِ اعظم سعودی عرب میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت رزاق داود، وزیرِ مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہم راہ ہیں۔واضح رہے کہ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ 5 سالہ وژ ن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

مزید : قومی /عرب دنیا /اہم خبریں