اپوزیشن والے چارٹر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کہتے ہیں:سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن والے چارٹر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کہتے ہیں:سینیٹر فیصل جاوید
اپوزیشن والے چارٹر آف کرپشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کہتے ہیں:سینیٹر فیصل جاوید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آصف زرداری اور فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پرسینیٹر فیصل جاوید نے رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ چارٹر آف کرپشن کو یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کہتے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آصف زرداری،نوازشریفاورفضل الرحمان ہمیشہ غلط کام کیلیے ہی اکٹھے ہوتے ہیں،یہ ہمیشہ ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینے کےلیے مل جاتے ہیں، چارٹر آف کرپشن کو یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہپاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ احتساب ہی ہے،آصف زرداری،نوازشریف اور فضل الرحمان کےطرزسیاست کاوقت ختم ہوچکاہے،ان کی پارٹنرشپ کو24 ہزارارب روپے کے قرضوں کا حساب دینا ہے،انہیں کرپشن،منی لانڈرنگ اوراربوں روپےکی بیرون ملک جائیدادوں کاحساب دیناہے، عوام اورعمران خان ایک ہیں اور یہ مفاد پرست جماعتیں ایک طرف ہیں،ان کی پارٹنرشپ ٹوٹ چکی اب ملک آگے جائے گا، لوٹی دولت واپس لانی ہے۔

مزید : قومی