”بیورو کریسی کو چاہئے کہ وہ ۔۔۔“ حکومت اور بیورو کریسی کے درمیان تناؤ پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے، وزیراعظم کیساتھ قوم کو بھی خوش کر دیا

”بیورو کریسی کو چاہئے کہ وہ ۔۔۔“ حکومت اور بیورو کریسی کے درمیان تناؤ پر ...
”بیورو کریسی کو چاہئے کہ وہ ۔۔۔“ حکومت اور بیورو کریسی کے درمیان تناؤ پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے، وزیراعظم کیساتھ قوم کو بھی خوش کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھی حکومت اور بیورو کریسی کے درمیان تناﺅ کے معاملے پر بول پڑے ہیں اور کہا ہے 50 دن کی کارکردگی پر فیصلہ سنانا قبل از وقت ہو گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی پر فیصلہ سنانا قبل از وقت ہو گا، حکومت کو کم از کم چھ ماہ کا وقت دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیورو کریسی پاکستان کی بہتری کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دے جبکہ وزراءکو بھی چاہئے کہ اپوزیشن کی تنقید کا جواب دینے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے۔

مزید : قومی /کھیل