یوایم ٹی کی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس ونمائش کل ہوگی‘ زاہدشیروانی

یوایم ٹی کی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس ونمائش کل ہوگی‘ زاہدشیروانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس ونمائش 24اکتوبرتا 25اکتوبر لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقد کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں ایگزیبیٹرز، ملٹی نیشنل کمپنیز کے نمائندگان، ملکی وبین الاقوامی انویسٹرز، ماہرین اور سپیکرز شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل یوایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عابد شیروانی نے بتایا کہ یوایم ٹی کی یہ تیسری بڑی کانفرنس ونمائش ہے جو کہ ہر سال تسلسل کے ساتھ ایکسپو سنٹر میں منعقد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہونے والی کانفرنس ونمائش میں تین مختلف ایریاز جن میں تعمیرات و ہاؤسنگ، ہوم اپلائنسز اور رنیوایبل انرجی شامل ہیں پر خصوصی طور پر توجہ دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’ پاکستان کو مضبوط اور جدت کے ساتھ تعمیر کرو‘‘ اس بزنس کانفرنس ونمائش کی بنیادی تھیم ہے جو کہ یوایم ٹی کے بانی چیئرمین مرحوم ڈاکٹرحسن صہیب مراد کی تجویز کردہ تھی۔عابد ایچ کے شیروانی نے کہا کہ اس وقت ملکی خسارہ چالیس بلین ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بزنس کانفرنس و نمائش کے ذریعے سے حکومت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت کی ترقی کے پہیہ کی رفتار کا انحصار لوکل انڈسٹری کو تحفظ دینے، فارن انویسٹرکو سہولیات دینے، جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے، اور ان کو انسینٹو دینے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کو بھی جدید ترین خطوط پر کنسٹرکشن اور ہاؤسنگ کی صنعت کو فروغ دینا ہوگا کیوں کہ اس صنعت کے ساتھ اسی سے زائد دیگر صنعتیں وابستہ ہیں اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ، کنسٹرکشن اور انرجی ایسے شعبے ہیں جو کہ ملک کی معیشت میں ایک نئی جان ڈال سکتے ہیں اور یو ایم ٹی کی یہ کانفرنس ونمائش اس حوالے سے بہت مددگار ثابت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نہری نظام دنیا کا بہترین نہری نظام ہے لیکن نہروں پر چھوٹے چھوٹے ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں پانی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت فوری طور پر چھوٹے ڈیمز کی تعمیر شروع کردے اور پالیسی کر لبرل کرے۔ ڈی جی یوایم ٹی کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے مسائل حل ہونے سے بجلی کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے اور سولر انرجی جو کہ پاکستان میں وافر مقدار میں موجود ہے سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہئے اور حکومت انیشیئٹو لے۔واضح رہے کہ یوایم ٹی کی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس ونمائش میں دنیا کے چھ ملکوں سے پچاس سے زائد سپیکرز، رسیرچرز،اور ماہرین شرکت کریں گے۔ نمائش میں شہریوں کے لیے انٹری فری ہے جبکہ کانفرنس میں صرف رجسٹرڈافراد ہی شریک ہوسکیں گے۔
جاری کردہ

مزید :

کامرس -