بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

وشاکاپٹنم(این این آئی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)24 اکتوبر کو وشاکاپٹنم میں کھیلا جائیگا۔ بھارتی ٹیم کو مہمان ٹیم کوپانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کالی آندھی کو اب ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کا چیلنج درپیش ہے۔ اس سے قبل کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 272 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 27 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 29 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم نومبر کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی