چیف ایگزیکٹولیسکوکی بجلی چوروں کے خلافمہم تیز کرنے کی ہدایت

چیف ایگزیکٹولیسکوکی بجلی چوروں کے خلافمہم تیز کرنے کی ہدایت

لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی زیر صدارت گزشتہ روز لیسکو ہیڈ کوارٹر میں اجلاس میں لاہور کے چاروں سرکلز کے ایس ایز اور ایکسئینزنے شرکت کی۔ ریکوری اور ڈیڈ ڈیفالٹرکنزیومرز سے رقومات کی وصولی کی مہم کا جائزہ لیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکونے چاروں سرکلز کے سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں سرکلز بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے مہم کو تیز کیا جائے۔

چیف لیسکو نے کہا کہ لیسکو ریجن سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سی ایس ڈی لیسکو مجاہد سعید رانا نے تمام ایکسئینز ، ایس ڈی اوز اور تمام سرکلز کے ریوینیو افسران کوسختی سے ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بیجز کے بل پر ریڈنگ کی تصویر کی درستگی کا تناسب 100%ہونا چاہیے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام ایس ایز کو کہا کہ ڈویڑنل سطح پر مینٹی ننس پروگرام کو شیڈول کے مطابق جاری رکھا جائے۔چیف ایگزیکٹو لیسکونے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے لیسکو کو ترقی کی نئی راہوں پہ گامزن کریں گے۔ سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا کا کہنا تھا کہ ریکوری میں سست روی کا شکار سب ڈویڑن کہ خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1